نگرنگرسے

22 کروڑ روپے کی واردات میں ملوث 2ملزمان گرفتار

لاہور(کھوج نیوز) کراچی میں 22 کروڑ روپے کی واردات میں ملوث ملزمان میں سے آخر کار 2ملزمان کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے بعد ان سے مزید تفتیش شروع ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا بتانا ہے کہ ملزم مہتاب اور اس کے رشتہ دارعبدالرحمان کو جھنگ سے گرفتارکیاگیا،گرفتار ملزم مہتاب کیخلاف چوری و نقب زنی کے18 مقدمات درج ہیں۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا بتانا ہے کہ ملزم عبدالرحمان سے9 ایم ایم پستول اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ملزمان سے اسلام آباد کے تھانا رمنا میں درج چوری کے مقدمہ کامسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم اپریل میں کراچی کے علاقے صدرمیں 22 کروڑ روپے کی چوری میں ملوث رہا، اس کے علاوہ ملزمان جھنگ، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں بھی چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button