پاکستان

بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی صحت کے متعلق بڑا بیان داغ دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے متعلق بڑا بیان داغ دیا ہے جس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وقت نے ثابت کردیا کہ سیاسی ہتھکنڈوں سے کسی کو مائنس نہیں کیا جاسکتا، ہم بھی کسی کو سیاسی طور پر مائنس کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد ہوگا تو آگے بات بنے گی، ہم عمران خان کی صحت پر کبھی سیاست نہیں کریں گے، صحت سے متعلق رپورٹس کو ذاتی معاملات کے لیے استعمال نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مسئلہ سب سے اہم ہے۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ فوج، پولیس اور رینجرز کی حفاظت ہر پاکستانی کی اولین ترجیح ہے، اپنے سکیورٹی اداروں کو کسی خطرے سے دوچار نہیں کرنا چاہتے، دہشتگردی جہاں بھی ہو، قابل مذمت ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشری بی بی کی صحت سے متعلق مسائل بھی حل کیے جائیں، بشری بی بی کو بھی اسپتال منتقل اور طبی سہولیات ملنا ان کا حق ہے، عدالتی احکامات پر عملدرآمد سے ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button