شوبز

ثنا خان کی بیماری میں حناخان کا بوائے فرینڈ سامنے آ گیا

جب حنا کیساتھ ہوتا ہوں تو کچھ نہیں کرتا، صرف خوش ہوتا ہوں:راکی

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان کے بوائے فرینڈ نے بریک اپ کی خبروں کی تردید کردی۔گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ حنا خان اور ان کے بوائے فرینڈ راکی کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے کیونکہ ثنا خان کی کینسر کی تشخیص کے بعد راکی نے اداکارہ حنا خان کے لیے کوئی پیغام بھی جاری نہیں کیا تھا۔انہی خبروں کے دوران، اب راکی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر حنا خان کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اداکارہ کا حوصلہ بلند کیا۔

راکی نے انسٹاگرام پر حنا خان کی چند تصاویر پوسٹ کیں تصاویر میں حنا خان کے ہاتھوں میں اوزار بھی موجود ہیں۔اداکارہ کے بوائے فرینڈ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ جب آپ مسکراتی ہو تو روشنیاں روشن ہوتی ہیں، جب آپ خوش ہوتی ہو تو زندگی معنی رکھتی ہے، جب آپ میرے ساتھ ہوتی ہیں تو میں بہت زیادہ جیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اور جب میں حنا کے ساتھ ہوتا ہوں تو میں کچھ نہیں کرتا، صرف خوش ہوتا ہوں۔راکی نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے حنا خان کے لیے ویک اینڈ پر کھانا بھی پکایا تھا۔واضح رہے کہ حنا خان نے 28 جون کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ ثنا خان چھاتی کے کینسر کا شکار ہوگئی ہیں۔ثنا خان کا علاج شروع ہوچکا ہے اور انہوں نے علاج کے پہلے مرحلے میں اپنے خوبصورت بال کٹوا دیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button