انٹرنیشنل

بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نےتیستا دریا کے منصوبہ کا معاہدہ چین کی بجائےانڈیا سےکیوں کیا ؟

جنوبی ایشیا میں چین کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ انڈیا کے لیے ایک عرصے سے تشویش کا باعث رہا ہے

ڈھاکا(ویب ڈیسک)بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے تیستا دریا کے منصوبہ کا معاہدہ چین کی بجائے انڈیا سے کیوں کیا ؟وجوہات منظرعام پر آگئیں،تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جانب سے چین کے دورے سے قبل از وقت واپس آنے اور انڈیا کو ایک انتہائی اہم ترقیاتی منصوبے تیستا ماسٹر پلان کی تکمیل کی ذمہ داری سونپنے کے بعد بنگلہ دیش کے چین اور انڈیا کے ساتھ روابط زیرِ بحث ہیں۔شیخ حسینہ نے چین کے دورے سے واپسی پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اور چین دونوں تیستا منصوبے میں دلچسپی رکھتے تھے لیکن وہ چاہتی ہیں کہ انڈیا اس منصوبے کو مکمل کرے۔انڈیا کو ایک ارب ڈالر کے تیستا ریور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے متعلق سکیورٹی خدشات تھے کیونکہ اگر یہ منصوبہ چین کے پاس چلا جاتا تو انڈیا کے لیے یہ ایک بہت بڑا دھچکا ہوتا۔جنوبی ایشیا میں چین کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ انڈیا کے لیے ایک عرصے سے تشویش کا باعث رہا ہے۔بنگلہ دیش میں انڈیا اور چین دونوں کا اثر و رسوخ ہے لیکن شیخ حسینہ کی حکومت انڈیا کے قریب سمجھی جاتی ہے۔یہ 414 کلومیٹر طویل تیستا دریا انڈیا سے بنگلہ دیش میں بہتا ہے۔جون کے مہینے میں جب شیخ حسینہ نے انڈیا کا دورہ کیا تو اس پراجیکٹ پر خاصی بحث ہوئی۔ انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان بہت سے مشترکہ دریا ہیں جو ہمالیہ سے نکل کر خلیج بنگال سے ملتے ہیں۔
انڈیا کے معروف سٹرٹیجک ماہر برہما چیلانی دریائے تیستا پراجیکٹ پر شیخ حسینہ کے فیصلے کو بہت اہم سمجھتے ہیں۔برہما چیلانی نے ٹویٹ کیا کہ تقریبا ایک ارب ڈالر کا یہ پراجیکٹ انڈیا کے لیے بہت حساس تھا۔ اس منصوبے کو چین کے ہاتھ سے نکالنا انڈیا کے لیے خوشی کی بات ہے۔شیخ حسینہ نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ انڈیا اس منصوبے کو مکمل کرے کیونکہ تیستا کا پانی انڈیا کے راستے آتا ہے۔ اگر ہمیں ان سے پانی چاہیے تو انڈیا یہ کام کرے۔ انڈیا اس منصوبے میں جو بھی درکار ہو گا وہ فراہم کر سکے گا۔شیخ حسینہ نے کہا کہ ہمارے جنوبی بنگال کو بڑی حد تک نظر انداز کیا گیا ہے۔ میں نے چین سے کہا ہے کہ وہ جنوبی علاقے کی ترقی پر توجہ دے۔ پسماندہ ہونے کی وجہ سے یہاں کام کرنا مشکل ہے۔ میں نے کام تقسیم کر دیا ہے۔ ایسا کرنے سے ہمارا کام آسان ہو جائے گا۔شیخ حسینہ نے کہا کہ وہ سب سے دوستی چاہتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button