پاکستان
تحریک انصاف کےچیئرمین بیرسٹرگوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو کیوں گرفتارکیا گیا؟وجہ نہیں بتائی گئی
پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بیرسٹرگوہراوررؤف حسن کو گرفتارکیا گیا ہےجبکہ اسلام آباد پولیس کی جانب سےگرفتاری کی ترید یا تصدیق نہیں کی

اسلام آباد(کھوج نیوز)تحریک انصاف کےچیئرمین بیرسٹرگوہراورسیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کوکیوں گرفتارکیا گیا؟وجہ نہیں بتائی گئی۔رپورٹ کےمطابق اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین بیرسٹرگوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کوگرفتارکرلیا۔ پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بیرسٹرگوہراوررؤف حسن کو گرفتارکیا گیا ہےجبکہ اسلام آباد پولیس کی جانب سےگرفتاری کی ترید یا تصدیق نہیں کی۔
تحریک انصاف کےسیکرٹریٹ کےباہرپولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہراورسیکرٹری اطلاعات رؤف حسن سیکرٹریٹ میں موجود ہیں۔ وومن پولیس بھی تحریک انصاف کےسیکرٹریٹ کےباہرموجود ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نےسیکرٹریٹ کوگھیرلیا اورپی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانےوالا راستہ بند کردیا گیا۔