نگرنگرسے
اڈیالا جیل سے افسوسناک خبر آگئی

راولپنڈی (کھوج نیوز) اڈیالا جیل سے افسوسناک خبر آگئی، منشیات کیس میں سزا یافتہ اڈیالا جیل کا قیدی انتقال کرگیا بتایا جاتا ہے کہ یہ قیدی اسپتال میں زیر علاج تھا۔
تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ قیدی بابر سلیم کو خرابی صحت پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیاگیا تھا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی بابر سلیم دوران علاج اسپتال میں انتقال کرگیا۔ جیل ذرائع کے مطابق بابر سلیم چکوال کا رہائشی تھا اور تھانہ ڈوڈیال میں درج مقدمے میں گرفتار تھا۔



