پی ٹی آئی نےکنگزپارٹی بننے کےلئےتمام سیاسی پارٹیوں کو تلخ ماضی میں لاکھڑا کیا،خواجہ سعد رفیق کا الزام
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ،اختلاف اور دشمنی میں بہت فرق ھے غلطیوں اورٹھوکروں کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلرپارٹی نے جان لیااور میثاق جمہوریت ھوا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کنگز پارٹی بننے کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں کو تلخ ماضی میں لا کھڑا کیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ،اختلاف اور دشمنی میں بہت فرق ھے غلطیوں اورٹھوکروں کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلرپارٹی نے جان لیااور میثاق جمہوریت ھوا، دشمی ترک کی اوربات اختلاف یااتفاق پرآپہنچی۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ پی ٹی آٸ نے کِنگز پارٹی بننے کیلئےسب کو واپس ماضی میں لا کھڑا کیا،انھوں نے کہا کہ اس بھنورمیں پاکستان کی واپسی PTI اور اسکے سہولت کاروں کی نفرت تعصب سازش جھوٹ اور تشدد زدہ سیاست کے باعث ھوئی جسے نظر انداز کرنا ممکن نہیں، اس بھنور سے نہ نکل سکے توPTI سمیت سبھی ڈوبیں گے، مقبولیت کام آئیگی نہ قبولیت ،طاقت کام کریگی نہ تدبیر کی جا سکے گی۔خواجہ سعد رفیق اپنے بیان کے آخر میں ایک شعر بھی پڑھا
ذرا سوچئیے !!
اختلاف کو دشمنی میں نہ بدلا جاۓ،
پاکستان کے دشمنوں کا کام آسان نہ کریں !