ٹیکنالوجی

پاکستان میں موبائل فونز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اس طرح بین الاقوامی مینوفیکچررز مقامی طور پر موبائل تیار کریں گے

لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیونے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 میں ترمیم کرتے ہوئے 500 ڈالر سے زائد مالیت کے سی بی یو موبائل فونز کی درآمد پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز قوانین میں فنانس ایکٹ 2024 کے تحت کی گئی ترامیم لاگو کرنے کے لیے 30 جون 2024 تک اپ ڈیٹ کردہ ‘سیلز ٹیکس ایکٹ 1990’ اور ‘فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005’ جاری کردیا۔

سی بی یو موبائل سے مراد وہ اسمبل شدہ موبائل فونز ہیں جو استعمال کے لیے تیار ہوتے ہیں۔پاکستان جیسے ممالک یہ موبائل فونز بڑی تعداد میں درآمد کیے جاتے ہیں جہاں ان کی مینوفیکچرنگ نہیں ہوتی، وفاقی حکومت سی بی یو موبائل فونز اور گاڑیوں پر زیادہ کسٹم ڈیوٹی عائد کرتی ہے۔حال ہی میں ایف بی آر نے ترمیم شدہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 30 جون 2024 تک جاری کیا۔تازہ ترین سیلز ٹیکس ایکٹ کے مطابق موبائل فونز یا سیٹلائٹ فونز کی درآمد پر ’25 فیصد سیلز ٹیکس’ درآمدی قیمت یا مینوفیکچرر کی طرف سے سپلائی کی صورت میں روپے میں مساوی قیمت کی بنیاد پر وصول کیا جائے گا۔

یہ سیلز ٹیکس درآمد یا رجسٹریشن کے وقت کمپلیٹ بلڈ اپ (سی بی یو) موبائل فونز پر لاگو ہوگا، جبکہ ایسے درآمد شدہ سی بی یو فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا جن کی قیمت 500 امریکی ڈالر سے زیادہ نہیں ہوگی۔علاوہ ازیں مقامی طور پر تیار کردہ سی بی یو فونز پر بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا جبکہ ‘سی کے ڈی’ اور ‘ایس کے ڈی’ کنڈیشن میں درآمد کیے گئے موبائل فونز پر بھی ان کی قیمت سے قطع نظر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

‘ایس کے ڈی’ سے مراد ‘سیمی بلٹ یونٹ’ ہے، یعنی موبائل یا گاڑیاں جو کسی ایک ملک میں جزوی طور پر اسمبل کی جاتی ہیں، پھر انہیں کسی بھی دوسرے ملک بھیجا جاتا ہے جہاں فروخت ہونے سے قبل انہیں ایک بار مکمل اسمبل کیا جاتا ہے۔’سی کے ڈی’ کا مطلب ہے ‘مکمل طور پر مقامی طور پر تیار یونٹ’ ہے، یعنی ایسا موبائل یا گاڑی جو ملک میں مقامی طور پر اسمبل کی گئی ہو تاہم پرزہ جات، انجن، الیکٹرانکس اور دیگر اہم اجزا اصل ملک سے درآمد کیے گئے ہوں۔

اس نئے سیلز ٹیکس کا مقصد بین الاقوامی مینوفیکچررز کو پاکستان میں پلانٹ بنانے اور مقامی طور پر کاریں یا موبائل تیار کرنے کی ترغیب دینا ہے، تاکہ صارفین کو کم ٹیکس کے فوائد فراہم کیے جا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button