نگرنگرسے

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 29جولائی' کاغذات جانچ پڑتال اور واپس لینے کی تاریخ 30جولائی 'انتخابی نشان 31جولائی جبکہ الیکشن 7 اگست مقرر کی گئی

لاہور(کھوج نیوز) صدر آ ل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن چوہدری افتخار سلہریا نے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب کے دفتر میں ایپکا الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن چوہدری افتخار رسول سلہریا کی جانب سے اعلان کیے گئے الیکشن شیڈول کی تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی وصول کرنے کی تاریخ 26 جولائی 2024، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 29جولائی 2024، کاغذات جانچ پڑتال کی تاریخ 30 جولائی 2024ء ، کاغذات واپس لینے کی تاریخ 30جولائی 2024، انتخابی نشان الاٹ کرنے کی تاریخ 31جولائی 2024 اور ایپکا الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کی تاریخ 7 اگست 2024ء مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ایپکا رولز (باب دوئم۔ آرٹیکل 3) کے مطابق الیکشن میں شمولیت ترقی یافتہ اہلکار سکیل 1تا 18تک الیکشن میں حصہ اور ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں جبکہ نامزدگی فیس برائے صدر و جنرل سیکرٹری مبلغ ایک ہزار روپے اور دیگر عہدہ جات کے لئے فیس مبلغ 500 روپے لازمی جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button