پاکستان

دن میں بھڑکیں اور رات کو ترلے منتیں’ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اسٹیبلشمنٹ کو بڑا چیلنج کر دیا

خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ماضی میں آپریشن کی وجہ سے ہم خانہ بدوش بنے: بنوں میں امن مارچ کے شرکا سے علی امین گنڈا پور کا خطاب

پشاور (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسٹیبلشمنٹ کو بڑا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے غلاموں نے پختونوں پر غلط پالیسیاں تھوپیں، حکمرانوں کے تجربات سے ہمارا نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ امریکا کے غلاموں نے پختونوں پر غلط پالیسیاں تھوپیں، حکمرانوں کے تجربات سے ہمارا نقصان ہوا ہے۔ اپنے فیصلے خود کریں گے، حق مانگنے کے بجائے چھین لیں گے۔ بنوں میں امن مارچ کے شرکا سے خطاب میں علی امین نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ماضی میں آپریشن کی وجہ سے ہم خانہ بدوش بنے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پولیس کو ہدایت کردی ہے کہ کارروائی کرے میں ساتھ ہوں، مجھے صوبے میں مسلح گروہ نظر نہیں آنا چاہیے، میری عوام میری ذمہ داری ہے، عوام کی عزت میری عزت ہے، کسی کو ہاتھ نہیں ڈالنے دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے کوئی دوسرا نہیں، شرپسندوں کیخلاف کارروائی ہماری پولیس کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آزاد کروانے میں پختونوں نے اہم کردارادا کیا، 65 کی جنگ میں بھی پختونوں کا کرداراہم تھا، ہم نے ملک کے ساتھ تن، من، دھن سے وفاداری کی۔ قربانی دینا ہمارے خون میں ہے، ملک کیلئے ہم قربانی دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button