موت کے جلد قریب لے جانے والی عادتیں کونسی ہیں؟
سونے اور جاگنے کے مقررہ وقت پر عمل نہ کرنا جلد موت کے خطرے کا اشارہ ہے

لاہور(ہیلتھ ڈیسک)غیر صحت مند عادات اور طرز زندگی ہمیں قبل از وقت موت کے قریب لے جاتے ہیں۔مطلب یہ ہے کہ کچھ ایسی عادات جو زندگی کے اوائل میں ترک کی جا سکتی ہیں وہ انسان کو بہتر صحت اور لمبی زندگی فراہم کر سکتی ہیں۔امریکی ویب سائٹ "ہیلتھ ڈائجسٹ” کی ایک رپورٹ میں پانچ ایسی بری عادتوں کا جائزہ لیا گیا ہے جو انسان کو قبل از وقت موت کی طرف لے جاتی ہیں، یا اس کی صحت کو خراب کر دیتی ہیں اور اس کی تکلیف میں اضافہ ہوتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "غیر صحت مند عادات کی نشوونما سے ہماری عمر کم ہو سکتی ہے، کیونکہ تمباکو نوشی، شراب نوشی اور مراقبہ کے معمولات کو نظر انداز کرنا جو ذہنی تنا ئوکو کم کرتا ہے’ ذہن میں آنے والی پہلی غیر صحت مند عادات میں سے ہوسکتی ہیں، لیکن دیگر روزمرہ کی سرگرمیاں جو بہ ظاہر بے ضرر لگتی ہیں ان میں سے بھی کچھ ایسی ہوتی ہیں جوصحت کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
ضرورت سے زیادہ نیند
2018 کی ایک تحقیق کے نتائج سے پتا چلا ہے کہ روزانہ آٹھ گھنٹے سے زیادہ نیند لینا موت کے بڑھتے ہوئے خطرے اور دل کے بڑے واقعات بہ شمول غیر مہلک ہارٹ اٹیک، فالج اور ہارٹ فیلیئر کے ساتھ منسلک ہے۔ یہ بھی دیکھا گیا کہ جو لوگ رات کو چھ گھنٹے سے زیادہ سوتے ہیں اور دن میں بھی سوتے ہیں ان کو بھی ان منفی نتائج کا خطرہ ہوتا ہے۔ مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ مثالی نیند دن میں چھ سے آٹھ گھنٹے کے درمیان سونا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سونے اور جاگنے کے مقررہ وقت پر عمل نہ کرنا جلد موت کے خطرے کا اشارہ ہے۔ 60,900 سے زائد شرکا سے جمع کیے گئے ڈیٹا نے انکشاف کیا کہ بے قاعدہ نیند کسی بھی وجہ سے موت کے زیادہ خطرے سے منسلک تھی۔
دن کا بیشتر حصہ بیٹھ کر گذارنا
جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی 2018 کی تحقیق کے مطابق امریکہ میں 80 فیصد سے زیادہ ملازمتوں میں ایسے ملازمین ہوتے ہیں جو زیادہ تر دن بھر بیٹھتے ہیں۔ نتیجے کے طور پر تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ان افراد کے قلبی اور میٹابولک وجوہات کی وجہ سے قبل از وقت موت کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ایسی عمر رسیدہ خواتین کے تجربات کئے گئے جنہوں نے بیٹھنے میں زیادہ وقت گذارا تھا۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جس عورت نے جتنا زیادہ وقت بیٹھنے میں گذارااسے اتنا ہی زیادہ صحت کے خطرے کا سامنا کرنا پڑا۔
کام ملتوی کرنا
” اپنے آج کے کام کو کل پر چھوڑ نے والوں کی یہ عادت صحت کے بہت سے مسائل کا باعث ہے۔ 2023 کی ایک تحقیق میں محققین نے سویڈن میں یونیورسٹی کے 3,500 سے زیادہ طلبا پر تاخیر کے صحت کے اثرات کو دیکھا۔ اسٹڈی ٹیم نے طلبا کی خود اطلاع شدہ تاخیر کے اسکورز کے ابتدائی تشخیص کے 9 ماہ بعد ان کی پیروی کی۔ پتہچلا کہ تاخیر صحت کے مختلف منفی نتائج اور غیر صحت مند طرز زندگی کی عادات سے منسلک ہے، جس میں خراب نیند کا معیار اور جسمانی سرگرمی کی کمی شامل ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اس سے قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
گردن اور جوڑوں کی ہڈیوں کا چٹخنا
بہت سے لوگ گردن اور جوڑوں کو "چٹخانے” میں بہت سکون محسوس کرتے ہیں، لیکن گردن کے "کریکس” کرنا کچھ انوکھے خطرات کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ گردن میں کمزور شریانیں ہوتی ہیں جو دماغ تک خون پہنچاتی ہیں۔ اگرچہ یہ شاذ و ناذر ہی ہوتا ہے مگرگردن میں ضرورت سے زیادہ تنائو ان شریانوں میں تنا ئوکا سبب بن سکتا ہے، جس سے دماغ میں خون کا بہائو کم ہو جاتا ہے اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
مایوسی
زندگی کے بارے میں مایوسی کا نقطہ نظر ہماری عمر کو کمزور کر سکتا ہے۔ 2016 میں کیے گئے سروے کے نتائج جریدے BMC میں شائع ہوئے۔ اس میں محققین نے رجائیت، مایوسی اور دل کی بیماری سے موت کے خطرے کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا۔ درمیانی عمر کے اور بوڑھے مردوں اور عورتوں دونوں میں دل کی بیماری سے موت کی شرح ان لوگوں میں زیادہ تھی جو زندگی کے ابتدائی عرصے میں زیادہ مایوس رہے تھے۔