نگرنگرسے

فوڈ سیفٹی ٹیم کی کارروائی، جعلی مصالحہ جات کی سپلائی کو ناکام بنا دیا

قصور کے علاقے ساندہ کالان میں انصار علی سپائس گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپہ، سرخ مرچ پائوڈر پر ٹیسٹ فیل،137 کلو جعلی مصالحہ جات تلف

لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور شہر میں جعلی مصالحہ جات کی سپلائی کو ناکام بنا دیا گیا۔قصور کے علاقے ساندہ کالان میں انصار علی سپائس گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپہ، 137 کلو جعلی مصالحہ جات تلف۔تفصیلات کے مطابق جعلی مرچیں بنانے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیم کی بڑی کارروائی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ سرخ مرچ پاؤڈر کا موقع پر ٹیسٹ فیل پائے جانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔مزید چیکنگ کرتے ہوئے ورکز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم دستیابی بھی پائی گئی۔ مضر صحت مصالحہ جات کو مختلف برانڈز کی دلکش پیکنگ میں لاہور کی دیگر چھوٹی بڑی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا ۔ بروقت کارروائی سے ان غیر معیاری و مضر صحت مصالحوں کو عوام تک پہنچنے سے روک لیا گیا۔ ملاوٹی مصالحہ جات تیار کرنے والے انصار علی نامی شخص کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیاہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنیوالے عناصر کیخلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

صوبوں کو بجلی کی تقسیم کا معاملہ، وزیراعظم نے چونکا دینے والا قدم اٹھا لیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button