محسن نقوی کے بیان پر مراد علی شاہ بھی میدان میں آگئے

کراچی (کھوج نیوز) وفاقی وزیر اخلہ محسن نقوی کے بیان پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے ان کے اس بیان کو بے معنی قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بنانے کا طریقہ آئین میں درج ہے، سسٹم کو ناکام کہنے والے ایک بار تھر گھوم لیں۔ مائننگ ٹیکنیکل کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ کانفرنس پاکستان کی تاریخ کی پہلی اور سنگ میل تقریب ہے، کانفرنس میں انڈسٹری، اکیڈمیا اور ٹیکنالوجی کے تین اہم ستون یکجا ہوئے ہیں، کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی بہترین طریقوں سے سیکھنا اور جدت لانا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان بے پناہ معدنی دولت سیمالا مال ہے مگر زیادہ صلاحیتیں تاحال ادھوری ہیں، معدنیات کے شعبے کی بہتری کے لیے سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور بہتر پالیسی ماحول ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2008 میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا جدید مائننگ فریم ورک متعارف کرایا، تھر کول میں اس وقت 2 بڑے بلاکس پیداوار دے رہے ہیں، تھر کے یہ دونوں بلاکس اس وقت تقریباً 2640 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، تھر کول سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو 3 ہزار میگاواٹ تک بڑھائیں گے۔



