سوشل ایشوز

نیپرا نے سولر صارفین کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر صارفین کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس حوالے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر ریگولیشنز2026 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 25کلو واٹ تک سولرصارفین کونیپرا سے اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ بجلی تقسیم کارکمپنی کو براہ راست منظوری دینے کا اختیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button