پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل کے ہمراہ دورہ سعودی عرب کیلئے روانہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ سعودی عرب کے لئے روانہ ہو گئے ہیں وہ وہاں پر ناصرف عمرہ ادا کریں بلکہ روضہ رسول پر حاضری بھی دیں گے ۔

تفصیلا تکے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پرسعودی عرب کادورہ کررہے ہیں۔ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ دور سعودی عرب پر روانہ ہوئے ہیں۔ دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات ہوگی جس میں برادرانہ تعلقات اور شراکت داری مزید مضبوط کرنے اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اپنے دورے کے دوران عمرہ بھی ادا کریں گے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسولۖ پرحاضری بھی دیں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق علاقائی امن، سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے فروغ کے لیے دورہ اہم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button