انٹرنیشنل

ٹرمپ نے ایک بار پھر جوبائیڈن پر تنقید کے نشتر چلا دیئے

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سابق صدر جوبائیڈن پر طنز کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور تنقید کے نشتر چلا دیئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں منعقد ایک تقریب میں صدر ٹرمپ نے خطاب کیا اور ایک جوڑے سینڈرا اور بریڈ کو اسٹیج پر بلایا۔ سینڈرا ایک کیسینو میں ویٹریس ہیں اور بریڈ لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ میں افسر ہیں اور اس جوڑے کے2 چھوٹے بچے بھی ہیں۔ سینڈرا کی گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک چھوٹے بچے کو اسٹیج سے گرنے سے بچانے کے لیے تیزی دکھائی اور اس موقع پر انہوں نے سابق صدر جوبائیڈن کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ یہ بائیڈن بن جائے اور اسٹیج سے گر جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 2023 میں ہونے والے اس واقعے کی طرف اشارہ کیا جب سابق صدر بائیڈن امریکی فضائیہ کی اکیڈمی کی گریجویشن تقریب میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے اسٹیج پر گر گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button