صحت

جوڑوں کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے کونسا پھل کھانا چاہیے؟ طبی تحقیق آگئی

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڑوں کی صحت کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے کونسا پھل کھا چاہیے؟ اس حوالے سے چین میں ہونے والی طبی تحقیق نے اس پھل کا نام بتا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چینی محققین کی جانب سے ماضی میں ہونے والے تحقیقی کام کا تجزیہ کرتے ہوئے دیکھا گیا کہ ایک مخصوص مرکب کس حد تک جوڑوں کی تکلیف کے حوالے سے مدد فراہم کرسکتا ہے۔ ان کی جانب سے ایک پولی فینول مرکب resveratrolسے جوڑوں کی صحت پر مرتب اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ یہ مرکب انگوروں اور بیریز میں موجود ہوتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ یہ مرکب آسانی سے ہضم نہیں ہوتا اور جگر میں میٹابولائز ہوتا ہے مگر ان کا کہنا تھا کہ تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملا ہے کہ یہ مرکب جوڑوں کی تکلیف یا انجری سے تحفظ فراہم کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ ایسی ادویات یا سپلیمنٹس تیار ہوسکیں جو جوڑوں کی صحت کے لیے مفید ہوںمگر انگور یا بیریز کے استعمال سے آپ کسی حد تک خود کو جوڑوں کے تکلیف دہ مسائل سے محفوظ رکھنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران اس کی اینٹی آکسیڈنٹ اور ورم کش خصوصیات پر کافی تحقیقی کام ہوا ہے۔ ایسا بھی مانا جاتا ہے کہ یہ خلیات کی عمر کی رفتار کو سست کرتا ہے جس سے ان کی عمر بڑھ جاتی ہے۔ تحقیق میں دریافت ہوا کہ یہ مرکب ورم کی روک تھام متعدد ذرائع سے کرتا ہے اور دائمی ورم ہی جوڑوں کے امراض کی سب سے بڑی وجہ ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button