پاکستان

معرکہ حق میں مسلح افواج نے کس ٹیکنالوجی سے سرحدوں کا دفاع کیا؟ شہباز شریف نے بتا دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) معرکہ حق میں مسلح افواج نے کس ٹیکنالوجی سے ناصرف سرحدوں کا دفاع کیا بلکہ دشمنوں کے ٹھکانوں کو نست و نابود کیا؟ وزیراعظم شہباز شریف نے سب بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انڈس روبوٹکس اینڈ آٹونومس سسٹم ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش اور اقدامات پاکستان کو 21 ویں صدی کی جدید ٹیکنالوجی میں صف اول کا ملک بنائیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں مسلح افواج نے خودمختار نظام اور سائبر سکیورٹی کے ذریعے سرحدوں کا دفاع کیا، پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سلامتی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی بنیادوں پر تیاری مکمل حاصل کر لی ہے۔ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی اپنائی، فیلڈ مارشل کی سربراہی میں ائیرچیف اور نیول چیف کی معاونت شاندار رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button