پاکستان

پاکستان کی طویل المدتی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ہوئی یا کمی؟ رپورٹ آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان کی طویل المدتی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی یا پھر کمی ہوئی؟ اس حوالے سے کریڈٹ ریٹنگ کمپنی ایس اینڈ پی گلوبل نے رپورٹ جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری اصلاحات کے اچھے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں میں نمایاں اور بہتر اضافہ ہوا ہے جبکہ معاشی اصلاحات سے پاکستان کی مالیاتی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔ ایس ایند پی گلوبل کے مطابق توقع ہے کہ بہتری سے معاشی نمو کا تسلسل رہے گا، پاکستان کا مستقبل کا منظرنامہ مستحکم ہے، پاکستان کی طویل المدتی کریڈٹ ریٹنگ بی مائنس (B-) سے بڑھا کر بی (B) کردی ہے جبکہ قلیل المدتی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کوبی پر برقرار رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button