پاکستان

نیب ترامیم،وزیراعظم شہبازشریف اورسابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکیخلاف رمضان شوگرملز ریفرنس واپس

وزیراعظم اوراُن کےبیٹے کےوکلا نےبتایا کہ سپریم کورٹ کےنیب ترامیم پرفیصلے کےبعد اب یہ ریفرنس احتساب عدالت میں قابل سماعت نہیں رہا اور اسی وجہ احتساب عدالت اس پر سماعت کرنے اختیارنہیں رکھتی

لاہور ( کھوج نیوز) احتساب عدالت نےوزیراعظم شہبازشریف اوران کے بیٹے سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکیخلاف رمضان شوگرملز ریفرنس کو واپس نیب کو بھجوانے کا عمل شروع ہوگیا ہے احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے وزیراعظم شہبازشریف اورحمزہ شہبازکیخلاف رمضان شوگرملز ریفرنس پرسماعت کی. وزیراعظم اوراُن کےبیٹے کےوکلا نےبتایا کہ سپریم کورٹ کےنیب ترامیم پرفیصلے کےبعد اب یہ ریفرنس احتساب عدالت میں قابل سماعت نہیں رہا اور اسی وجہ احتساب عدالت اس پر سماعت کرنے اختیارنہیں رکھتی. عدالت نے رمضان شوگرملز ریفرنس واپس نیب کو بھجوانے کیلئے درخواستیں دائر کرنے کی ہدایت کی. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آیندہ سماعت پر ریفرنس واپس بھجوانے کی درخواستوں پر سماعت ہوگی. سماعت کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کے نمائندے انوارحسین پیش ہوئے جبکہ حمزہ شہباز نے کمر میں تکلیف کی وجہ سے پیشی سے اسٹثنی کی درخواست دائر کی. عدالت نےدرخواست منظورکرلی. ریفرنس پر مزید کارروائی یکم اکتوبرکو ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button