پاکستان

پی ٹی آئی کا احتجاج، خیبرپختونخوا حکومت نے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی تیاری کر لی

پرامن لوگوں کو کمزور نہ سمجھا جائے، اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، پنجاب پولیس آئینی حدود میں رہے ورنہ ان کیخلاف قانونی طور پر آخری حد تک جائیں گے

پشاور (کھوج نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پرامن لوگوں کو کمزور نہ سمجھا جائے، اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں،پنجاب پولیس آئینی حدود میں رہے ورنہ ان کیخلاف قانونی طور پر آخری حد تک جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لئے ہیں، ہمارے پر امن احتجاج پر تشدد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی بدنام زمانہ پنجاب پولیس کی جانب سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ(ن) لیگیوں نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، یہ جبر کی علامت بن چکے ہیں، مگر تشدد کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنی آئینی حدود میں رہے ورنہ ان کیخلاف قانونی طور پر آخری حد تک جائیں گے، پر امن لوگوں کو کمزور نہ سمجھا جائے ورنہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم بخوبی جانتی ہے پنجاب پولیس اور (ن) لیگ کی ڈوریں کہاں سے ہلائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پر امن احتجاج کو کچھ اور رنگ دینے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، ہم کاغذی شیروں کو جلا کر رکھ دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button