پاکستان
اسلام آباد، لاہور اور پنڈی کی جان چھوٹ گئی، پاکستان تحریک انصاف نے جلسوں کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی
پی ٹی آئی اب اسلام آباد اور بڑے شہریوں کا رخ کرنے کی بجائے اضلاع کی سطح پر احتجاج کرینگے،اسد قیصر نے نئی حکمت عملی کی تصدیق کر دی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی کی جان چھوٹ گئی، پاکستان تحریک انصاف نے ان شہروں میں مشکلات کے بعد جلسوں کے لئے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد،لاہور اور راولپنڈی کے جلسوں میں مشکلات کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اب اسلام آباد اور بڑے شہریوں کا رخ کرنے کی بجائے اضلاع کی سطح پر احتجاج کرینگے،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر کی نئی حکمت عملی کی تصدیق کی ہے،اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اضلاع کی سطح پر احتجاج کا پلان بنا رہے ہے ،جلد پارٹی ترجمان پالیسی کا اعلان کرینگے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور جلسوں پر بے تحاشہ اخراجات اور مشکلات سے بیشتر وزرا ناراض تھے، متعدد ایم پی ایز کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔