کھیل
فخرزمان کا بابراعظم کےحق میں بیان،کرکٹ بورڈ نےایکشن لےلیا
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دن کے اندر وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فخرزمان کا بابراعظم کےحق میں بیان،کرکٹ بورڈ نےایکشن لےلیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پر تنقید کرنے کی پاداش میں قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دن کے اندر وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
بائیں ہاتھ کے ٹاپ آرڈر بلے باز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا تھا کہ ’ہمارے اہم بلے باز(بابراعظم)‘ کو ڈراپ کرنے کی خبریں ’تشویش ناک‘ ہیں اور اس طرح کے اقدام سے ’پوری ٹیم میں گہرا منفی پیغام جا سکتا ہے‘۔ انہوں نے بورڈ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لے۔



