شوبز

بابا صدیقی کا قتل، ذیشان صدیقی کا سلمان خان کے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

بھارت کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان والد کے انتقال کے بعد سے راتوں کو ٹھیک سے سو نہیں پارہے: بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی کا قتل کے معاملہ پر ان کے بیٹے ذیشان صدیقی نے سلمان خان کے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کر ڈالا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر مرحوم بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان ان کا ہر وقت ساتھ دیتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘میرے والد اور سلمان بھائی ہمیشہ سگے بھائیوں کی طرح قریب رہے ہیں، والد کے جانے کے بعد سے سلمان بھائی ہر رات مجھے کال کرتے ہیں اور وہ بھی اس واقعے سے پریشان ہیں’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button