کملا ہیرس کی شکست،ڈیموکریٹک پارٹی کےرہنماؤں نے صدرجوبائیڈن پرتنقید کےنشترچلا دئیے
ڈیموکریٹس نےکہا کہ صدرجوبائیڈن کو اپنی صحت سے متعلق کچھ چھپانا نہیں چاہیےتھا اورانہیں جلد انتخابی عمل سے دور ہوجانا چاہیے تھا

واشنٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کی شکست پرڈیموکریٹک پارٹی کےرہنماؤں نےصدر جوبائیڈن پرتنقید کرتےہوئےانہیں شکست کا ذمہ دارقراردیا ہے۔ خبررساں ادارے کےمطابق امریکی نائب صدرکملا ہیرس کی شکست پرکئی ڈیموکریٹک رہنما غصےمیں ہیں اوروہ شکست کا ذمہ دارصدرجوبائیڈن کو قراردے رہے ہیں۔
رپورٹس کےمطابق 3 ماہ قبل صدارتی انتخابات لڑنےکا اعلان کرنےوالی کملا ہیرس کوصدرکی پالیسیزجاری رکھنے کے اعلان پرشکست ہوئی، ان کی اس شکست پرکچھ ڈیموکریٹس پارٹی کےمستقبل کےبارے میں سوالات اٹھا رہےہیں۔ خبر رساں ادارے کےمطابق ڈیموکریٹس نےالزام لگایا کہ پارٹی نےصدرجوبائیڈن کی ذہنی صحت کےبارے میں اپنےحامیوں سے جھوٹ بولا، ڈونلڈ ٹرمپ سےمباحثے نےخطرے کی گھنٹی بجائی تھی اور پھرصدرکو انتخابی دوڑ سےباہرہونا پڑا۔
ڈیموکریٹس نےکہا کہ صدرجوبائیڈن کو اپنی صحت سے متعلق کچھ چھپانا نہیں چاہیےتھا اورانہیں جلد انتخابی عمل سے دور ہوجانا چاہیے تھا۔ رپورٹس کے مطابق کملا ہیرس کےایک معاون نےکہا ہے کہ نائب صدرکی انتخابی مہم شروع سے ہی ان کی غیرمقبول صدر کےساتھ وفاداری کی وجہ سے برباد ہوگئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس کسی ایسے شخص سے انتخاب جیت سکتے تھے جو صدرکی پالیسیز سے الگ ہوجاتا، امیدوار مختلف پالیسیاں پیش کرتا اور تبدیلی کے امیدوار کے طور پر عوام کے سامنے پیش ہوتا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اپریل 2023 میں جوبائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ وہ دوبارہ انتخاب میں حصہ لیں گے، ان کے اس اعلان کو بہت سے ڈیموکریٹس نے شکوک و شبہات کے ساتھ خوش آمدید کہا تھا۔