کھیل
جیسن گلیسپی ہی پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے
پی سی بی کا کہنا ہےکہ جیسن گلیسپی ساؤتھ افریقہ کےخلاف دو ٹیسٹ میچزکی سیریز کےلیے پاکستان ٹیم کےریڈ بال کوچ ہوں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہےکہ جیسن گلیسپی ہی پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہےکہ جیسن گلیسپی ساؤتھ افریقہ کےخلاف دو ٹیسٹ میچزکی سیریز کےلیے پاکستان ٹیم کےریڈ بال کوچ ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےکرکٹ ویب سائٹ کی خبروں کی تردید کردی،کرکٹ ویب سائٹ نےجیسن گلیسپی کو ہٹانےاورعاقب جاوید کوتینوں فارمیٹس کا ہیڈکوچ مقررکرنےکی خبردی تھی۔



