انٹرنیشنل
صدرجوبائیڈن نومنتخب صدرٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کریں گے
وائٹ ہاؤس کی جانب سےجاری کردہ بیان میں کہاگیا ہےکہ صدرجوبائیڈن نے وعدہ کیا ہے کہ وہ الیکشن جیتنےوالےکی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدرجوبائیڈن نومنتخب صدرٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ وائٹ ہاؤس کی جانب سےجاری کردہ بیان میں کہاگیا ہےکہ صدرجوبائیڈن نے وعدہ کیا ہے کہ وہ الیکشن جیتنےوالےکی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ صدرجوبائیڈن اورخاتونِ اوّل اس وعدے کا احترام کرتےہوئےافتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ واضح رہےکہ نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری 20 جنوری 2025ء کوہوگی۔ یاد رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نےاس سے قبل جوبائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کی تھی۔