جنوبی کوریا میں مارشل لاء کا نفاذ، عوام کا احتجاج، فورسز کی گاڑیوں کے نیچے لیٹ گئی
اراکین کے پارلیمنٹ میں داخل ہونے اور پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے کے بعد فوج کے خصوصی دستے بھی ایوان خالی کروانے کے لیے پارلیمنٹ میں داخل ہوگئے ہیں۔

جنوبی کوریا (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا میں مارشل لاء کے نفاذ کے پورے ملک کی عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی ہے اور فورسز کی گاڑیوں کے نیچے لیٹ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے کچھ دیر قبل قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث ملک میں مارشل لا نافذ کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے مارشل لا کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ اس فیصلے کو منسوخ کردے گی۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولیس نے جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے داخلی راستے بند کردیے ہیں اور اراکین کو پارلیمنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا، تاہم اراکین پولیس سے چھڑپوں کے بعد پولیس حصار کو توڑتے ہوئے پارلیمنٹ میں داخل ہوگئے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے مارشل لاء ختم کرنے کی قرار داد منظور کرلی ہے۔ اراکین کے پارلیمنٹ میں داخل ہونے اور پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے کے بعد فوج کے خصوصی دستے بھی ایوان خالی کروانے کے لیے پارلیمنٹ میں داخل ہوگئے ہیں۔