شوبز
مشہور ٹک ٹاکر شادی کے فوراً بعد ہی جیل یاترا پر روانہ مگر کیوں؟
ٹک ٹاکر رجب بٹ کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی جس میں ان کو کلاشنکوف اور شیر کا بچہ ملا تھا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا

لاہور(کھوج نیوز) مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ شادی کے فوراً بعد ہی جیل یاترا پر روانہ مگر کیوں؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی تفصیل سامنے آنے کے بعد مداحوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ کو وائلڈ لائٹ ٹیم نے پولیس کے ہمراہ چوہنگ کے قریب گرفتار کر لیا ہے ان پر بغیر قانونی طور پر کلاشنکوف اور شیر کا بچہ رکھنے کا الزام ہے۔ خیال رہے کہ ٹک ٹاکر رجب بٹ کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی جس میں ملک کے معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر شریک ہوئے تھے۔ پولیس نے رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔