پی ٹی آئی سے مذاکرات کا معاملہ، خواجہ آصف نے بڑی پیشگوئی کر دی
پاکستان تحریک انصاف کبھی سول نافرمانی اور کبھی مذاکرات کی بات کرتی ہے جو ماحول انہوں نے بنادیا ہے کہ اس میں کوئی مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکتے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنماء و وزیر دفاع خواجہ آصف نے بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میرے علم میں نہیں کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کاسلسلہ شروع ہوا ہے، مذاکرات سے متعلق بیانات پی ٹی آئی کی جانب سے آرہے ہیں اور پی ٹی آئی نے مذاکرات کی تصدیق نہیں کی یہ آپس میں ہی بیان بازی کر رہے ہیں، حکومت کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کے جیل سے کچھ بیان آتے ہیں، بہنوں کے لاہور سے کچھ اور کے پی کے سے بشری بی بی کے کچھ بیانات آتے ہیں، ان کے بیانات میں کوئی ہم آہنگی نہیں، پی ٹی آئی کبھی سول نافرمانی اور کبھی مذاکرات کی بات کرتی ہے، جو ماحول پی ٹی آئی نے بنادیا ہے کہ اس میں کوئی مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکتے۔