پاکستان

خواجہ آصف کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ملتوی

تاریخ دے رہے ہیں مگر اس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہئے ، عدالت کیس کی سماعت18مارچ تک ملتوی کردی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خواجہ آصف کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن عدالت میں عمران خان کے خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ نے سماعت کی ، عمران خان کی جانب سے وکیل عابد فاروق پیش ہوئے،خواجہ آصف کی طرف سے بیرسٹر عمارضیاالدین بطور وکیل پیش ہوئے۔

وکیل عمران خان نے کہاکہ مناسب تاریخ دی جائے ہم جرح کیلئے تیار ہیں ،جیل بھرو تحریک میں اسد عمر و دیگر کی رہائی کل شام ہوئی، عابدفاروق وکیل عمران خان نے کہاکہ اس لئے ان سے رابطہ نہیں ہو سکا،جج نے کہاکہ تاریخ دے رہے ہیں مگر اس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہئے ، عدالت نے عمران خان کے خواجہ آصف کیخلاف10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 18 مارچ تک ملتوی کردی۔

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائی، 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button