نگرنگرسے
گھریلو جھگڑا، دستی بم دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

لکی مروت (کھوج نیوز) لکی مروت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے مطابق گھر میں ایک ہی خاندان کے درمیان جھگڑا ہونے پر دستی دبم دھماکہ ہوا جس میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے بہرام خیل میں گھر میں جھگڑے کے دوران دستی بم کا دھماکے کے دوران 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص، اس کی بھابھی اور بھتیجا جاں بحق ہوا جبکہ 3 بچے زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں دستی بم کی موجودگی اور دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



