پاکستان
فلسطین کی آزادی کیلئے مسلم ممالک کو یکجا ہونا پڑے گا: اسحاق ڈار

اسلام آباد(کھوج نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی کے لئے مسلم ممالگ کو مل کر کام کرنا ہوگا کیونکہ کہ غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی ابترہوتی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، مسجد اقصی میں انتہاپسند اسرائیلیوں کی دراندازی کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات پر اسرائیل کے قبضے کے مذموم مقاصد ناقابل قبول ہیں، فلسطین کی آزادی کیلئے عرب اور مسلم ملکوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی ابترہوتی جارہی ہے، عوام کو خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔



