پاکستان

حکومت کا قرض شریعہ کمپلائنٹ کب تک ہوگا؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

کراچی (کھوج نیوز) حکومت کا قرض شریعہ کمپلائنٹ کب تک ہوگا ؟ اس حوالے سے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے دو تین سالوں میں اسلامی بینکاری کی طرف کافی فاصلہ طے کیا ہے، بینکوں کے 29 فیصد ڈپازٹس اسلامی ہیں، بینکوں کے مجموعی قرضوں کا40 فیصد اسلامی بینکوں نے دیئے ہیں۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے قرضوں کو شریعہ کمپلائنٹ کرنے کی حکمت عملی دی ہے، 40 قوانین میں ترامیم منتقلی کے مقررہ وقت تک مکمل کرلی جائیں گی، یکم جنوری 2028 سے تمام قرض شریعہ کمپلائنٹ ہوگا، ربا سے پاک خدمات کی بازار میں مانگ ہے، یکم جنوری 2028 سے مقامی بینک شریعہ اصولوں پرمبنی خدمات فراہم کریں گے۔ سلیم اللہ نے کہا کہ حکومت نے 2027ء کے بعد کا خاکہ پیش کیا ہے، یکم جنوری 2028 سے حکومت کا قرض شریعہ کمپلائنٹ ہوگا، جہاں تک ممکن ہوا بیرونی قرضہ بھی شریعہ کمپلائنٹ طریقے سے حاصل ہوگا، حکومت اپنے روایتی قرضوں کی ادائیگی کرتی رہے گی لیکن روایتی قرضوں کا رول اوور شریعہ کمپلائنٹ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button