ٹیکنالوجی

اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں اینڈرائیڈڈ فونز استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بری خبر آگئی ہے کیونکہ کمپنی نے ایک اہم سروس کا عہد اختتام پذیر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اینڈرائیڈ فونز میں برسوں سے صارفین گوگل کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو استعمال کر رہے ہیں مگر اب گوگل اسسٹنٹ کا عہد ختم ہونے والا ہے۔ مئی 2016 میں گوگل اسسٹنٹ کو ایلو ایپ (جو کافی عرصے پہلے ہی ختم کی جاچکی ہے) کے حصے کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔ مگر گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ بوٹ جیمنائی کی آمد کے بعد اب کمپنی نے اینڈرائیڈ فونز میں گوگل اسسٹنٹ کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 9 ٹو5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے کچھ صارفین کو ای میلز بھیج کر آگاہ کیا گیا ہے کہ 4 ستمبر 2026 سے گوگل اسسٹنٹ اینڈرائیڈ فونز سے غائب ہو جائے گا۔یعنی آپ چند ہفتوں بعد گوگل اسسٹنٹ کو اینڈرائیڈ فونز، ٹیبلیٹس اور وئیر ایبل ڈیوائسز میں استعمال نہیں کرسکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button