صحت

زیادہ چینی کھانے کا سب سے بڑا نقصان کیا ہے؟ طبی تحقیق آگئی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایسا مانا جاتا ہے کہ بہت زیادہ میٹھا کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا سامنا ہو سکتا ہے، مگر اس کے ساتھ ساتھ اور کونسا سب سے بڑا نقصان ہوتا ہے؟ طبی تحقیق آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جرنل نیوٹریشنز میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اگر آپ دمہ کے شکار ہیں تو چینی کا زیادہ استعمال اس مرض کی شدت کو بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔درحقیقت زیادہ میٹھے سے مختصر المدت کے لیے پھیپھڑوں کا ورم زیادہ بدتر ہو جاتا ہے جس سے الرجی کے دورے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے گئے تھے جن کو معمول کی غذا کے ساتھ میٹھے دودھ تک رسائی فراہم کی گئی۔محققین نے دریافت کیا کہ 2 ہفتوں بعد ہی چوہوں کو منفی اثرات کا سامنا ہونے لگا۔انہوں نے بتایا کہ یہ اپنے طرز کی پہلی تحقیق ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ چینی کتنی جلدی ورم سے جڑی کیفیات کی شدت کو بدتر کر دیتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button