شوبز

عامر خان کا پردیپ راوت کی وفات پر اظہار افسوس

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کے ساتھ ساتھ معروف اداکار عامر خان نے بھی پردیپ راوت کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عامر خان نے ایک بیان میں پردیپ کی بھارتی فلموں میں ادارکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پردیپ بالکل بے خوف ہو کر اور پوری لگن کیساتھ کام کرتے تھے۔ عامر خان نے فلم گجنی میں پردیپ کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم گنجی میں پردیپ نے جس طرح ولن کا کردار نبھایا وہ ہمیشہ یاد رہے گا اور یہ کردار میرے خیال میں بھارتی سنیما کے یادگار ولن کرداروں میں سے ایک ہے۔ عامر خان نے کہا پردیپ کے اس کردار کی وجہ سے ہی یہ فلم اتنی کامیاب ہوئی، پردیپ کے اس کردار کے بغیر شاید فلم گجنی اتنی کامیاب نہیں ہوتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button