شوبز

ندا یاسر کا شادی شدہ مردوں کے متعلق بیان، سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی نامور میزبان ندا یاسر نے سوشل میڈیا پر پاکستان میں شادی شدہ مردوں کو ماں باپ کی جانب سے ملنے والی معاونت کی مخالفت کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ندا یاسر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ماں باپ کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو خود مختار بنائیں اور ان کی شادیاں بھی تب ہی کریں جب وہ کمانے کے قابل ہوجائیں۔ میزبان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغرب میں 14 سال کے بچے ہی کچھ نہ کچھ کام کرنا شروع ہوجاتے ہیں اور 18 سال کی عمر میں اپنے گھر کے کرائے، پڑھائی ان سب کے اخراجات خود اٹھاتے ہیں۔ ندا کا کہنا تھا ہمارے ہاں ایسا نہیں ہے، ماں باپ جب تک پال سکتے ہیں تب تک پالتے ہیں، یہاں پر الٹا نظام ہے یا تو چھوٹا بچہ جس کے کھیلنے کودنے کی عمر ہے وہ پورے گھرانے کو پال رہا ہوتا ہے یا 40،50 سال کا آدمی بھی اپنے ابا کے پیسوں پر پل رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button