شوبز

اداکار منوج باجپائی کو بالی ووڈ پارٹیز میں مدعو کیوں نہیں کیا جاتا؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

مجھے کسی سے بھی کوئی بڑا ایشو نہیں ہے لیکن میں کسی کی پارٹی میں نہیں جاتا اور یہی وجہ ہے کہ لوگ مجھے اب مدعو بھی نہیں کرتے : اداکار منوج باجپائی کے اعتراضات

ممبئی (شوبز ڈیسک) 3دہائیوں سے بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کرنے والے اداکار منوج باجپائی کو بالی ووڈ پارٹیز میں مدعو کیوں نہیں کیا جاتا ہے؟ اس حوالے سے بڑا انکشاف سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور اداکار منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ مجھے کسی سے بھی کوئی بڑا ایشو نہیں ہے لیکن میں کسی کی پارٹی میں نہیں جاتا اور یہی وجہ ہے کہ لوگ مجھے اب مدعو بھی نہیں کرتے کیونکہ انہیں احساس ہوگیا ہے کہ میں شرکت نہیں کروں گا لہذا دعوت کے باوجود میری غیر موجودگی انہیں ذلت اور توہین لگتی ہے اور میں اس صورتحال پر بہت خوش ہوں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button