انٹرنیشنل

سرحدی تنازع، چین کی بڑی کامیابی، بھارت اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ گیا

بارڈر میکانزم پر مذاکرات کا 23 واں دور پانچ سال بعد منعقد ہوا، ڈووال اس مذاکرات میں بھارتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں آخری میٹنگ 2019 میں دہلی میں ہوئی تھی

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) سرحدی تنازع پر چین کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے کیونکہ لداخ کے ایل او سی پر فوجی تعیناتیوں کے حوالے سے بھارت اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال نے بیجنگ میں دونوں ملکوں کے درمیان لائن آف ایکچوول کنٹرول(ایل اے سی) پر امن و سکون کے انتظام اور دو طرفہ تعلقات کی بحالی سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مشرقی لداخ میں فوجی تعطل کی وجہ سے ایشیا کے دونوں پڑوسیوں کے تعلقات چار سال سے منجمد ہیں۔ بارڈر میکانزم پر مذاکرات کا 23 واں دور پانچ سال کے وقفے کے بعد منعقد ہو رہا ہے۔ ڈووال اس مذاکرات میں بھارتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ آخری میٹنگ 2019 میں دہلی میں ہوئی تھی۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ دونوں عہدیدار اپنی فوج کو مشرقی لداخ میں ایل اے سی سے ہٹا کر اپنی سرحد میں لانے کے حوالے سے 21 اکتوبر کے معاہدے کے بعد اب دوطرفہ تعلقات کی تعمیر نو کے لیے متعدد امور پر توجہ مرکوز کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button