انٹرنیشنل

شام کے مستقبل کا فیصلہ ترکی کرے گا: ٹرمپ کے بیان نے چونکا دیا

میرے خیال میں ترکی بہت ہوشیار ہے' ترکی نے باغیوں کی حمایت کرتے ہوئے، جانوں کو ضائع کیے بغیر شام پر ایک غیر دوستانہ قبضہ کر لیا: ٹرمپ کا بیان

واشنگٹن(ماینٹرنگ ڈیسک) شام کے مستقبل کا فیصلہ ترکی کرے گا؟ اس حوالے سے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان نے یورپی ممالک سمیت سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کنا تھا کہ شام میں جو کچھ بھی ہوگا اس کی چابی ترکی کے پاس ہوگی’ ، ترکی نے باغیوں کی حمایت کرتے ہوئے، جانوں کو ضائع کیے بغیر شام پر ایک غیر دوستانہ قبضہ کر لیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں ترکی بہت ہوشیار ہے، ترکی نے بہت جانوں کو ضائع کیے بغیر ایک غیر دوستانہ قبضہ کیا۔ ٹرمپ نے بشار الاسد کی معزولی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسد کو ایک قصاب سے تعبیر کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button