پاکستان
پاکستان اور بنگلہ دیش تعلقات میں اضافہ، بھارت میں صف ماتم بچھ گیا
ہم نے تاریخی ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے، آئی ٹی تجارت کو بڑھانے کے لیے کیمیکل، لیدر، سرجیکل آلات اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے پر اتفاق کیا

قاہرہ (کھوج نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش میں بڑھتے ہوئے تعلقات کو دیکھتے ہوئے ناصرف مودی سرکار سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے بلکہ پورے بھارت میں صف ماتم بچھنے جیسا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بنگلا دیش کے چیف ایڈوائز اور اچھے دوست ڈاکٹر محمد یونس کے ساتھ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والی ترقی پزیر ممالک کی ڈی 8 کانفرنس کے موقع پر انتہائی پرجوش ملاقات ہوئی۔انہوں نے لکھا کہ ہم نے تاریخی ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے، آئی ٹی تجارت کو بڑھانے کے لیے کیمیکل، لیدر، سرجیکل آلات اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔