نگرنگرسے

24گھنٹوں میں ٹریفک حادثات، کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟ تشویشناک رپورٹ آگئی

کراچی کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی ہونیوالوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا

کراچی (کھوج نیوز) پچھلے 24گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں کتنے ٹریفک حادثات ہوئے اور ان حادثات میں کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟ اس حوالے سے تشویشناک رپورٹ آگئی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بھینس کالونی میں ایک بچہ ٹرک کی ٹکر سے جاں بجق ہوا۔ آئی سی آئی پل پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق منگھوپیر نادرن بائی پاس پر ٹرک اور گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ بلدیہ حب ریور روڈ پر بھی ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ خیال رہے کہ 11 دسمبر کو ایک پریس کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے بتایا تھا کہ کراچی میں رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں 479 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button