انٹرنیشنل

امریکہ اور اسرائیل یمن میں کیا کرنے جا رہے ہیں؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

فلسطین،لبنان اور شام کے بعد اسرائیل اور امریکہ کا اگلاہدف کونسا ملک ہے ،اہم تفصیلات ہیومین رائٹس رپورٹ میں جاری کر دی گئیں

یمن( مانٹیر نگ ڈیسک ) اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم و جبر کی حد کردی اور پوری ہٹ دھرمی و بے شرمی کے ساتھ فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے ۔ اسرائیل 7 اکتوبر 2023 سے فلسطینیوں کی نسل کشی جیسے سنگین جرم کا ارتکاب کرتا جارہا ہے جس کے نتیجہ میں اب تک 45250 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔جس میں بچوں اور خواتین کی اکثریت ہے۔یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ملبہ کے ڈھیروں میںبے شمار شہدا اب بھی دبے ہوئے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لبنان اور شام کے کئی اہم علاقوں کو تباہ و برباد کرنے اور ایران پر فضائی حملوں کے بعد ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ یمن کو ملیامیٹ کرنے اور حوثیوں کے اثر کو ختم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے۔یہی وجہ ہے کہ یمن میں بندرگاہوں اور دفاعی لحاظ سے اہمیت کی حامل سہولتوں پر یہ دونوں ملک میزائلوں اور فضائی حملوں کی بارش کررہے ہیں ۔

ایک طرف اسرائیل شام کے گولان پہاڑیوں پر اپنا کنٹرول قائم کرچکا ہے۔ امریکہ بظاہر شام کی مدد کرنے کا خواہاں ہے لیکن وہ کسی نہ کسی بہانے اسرائیل کو محفوظ بنانا چاہتا ہے۔امریکہ کو اگر شام اور شام کے مظلوم عوام سے ہمدردی ہوتی تو وہ شام کے گولان پہاڑیوں پر اسرائیل کے قبضہ کو برخواست کروانے کی بات کرتا جو کے نہیں کی گئی۔ جہاں تک اسرائیلی فورسس کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کا سوال ہے، اس معاملہ میں امریکہ اور اس کے دوسرے اتحادی پوری طرح اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button