پاکستان

انٹرنیٹ کی سست روی ،بلاول نے حکومت کے پر خچے اُڑا دیے

اسلام آباد میں بیٹھے بابوں کو انٹر نیٹ کا علم نہیں،بلاول بھٹو

سکھر(کھوج نیوز )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئی بی اے سکھر کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دور میں انفرا اسٹرکچر موٹروے نہیں، بلکہ براڈبینڈ ہے، ہم سب کو مل کر پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر مثبت تصویر کو اُجا گر کرنی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے بابوں کو نہ انٹرنیٹ کا علم ہے، نہ وہ واٹس ایپ، فیس بک، انسٹا گرام استعمال کرتے ہیں نہ ہی سمجھتے ہیں، انہیں کیا معلوم یہ کیا ہے؟

انھوں نے ڈگری حاصل کرنے والے طلبا کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آئی بی اے بین الاقوامی سطح پر بہترین ادارہ ہے، ہم دنیا کی تعلیمی رینکنگ میں اپنی پوزیشن بنا رہے ہیںں۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ نوجوان ڈیجیٹل بل آف رائٹس کیلئے مجھے تجاویز دیں، نوجوانوں کو ڈیجیٹل رائٹس کے لئے بھرپور جدوجہد کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کا تعلیم کے شعبے سے پرانا تعلق ہے ۔بے نظیربھٹو نے اپنے دور میں تعلیمی ادارے بنائے، سندھ میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے پورے ملک سے بچے آتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button