پاکستان

اسلام فوبیا، بلاول بھٹو نے پوری دنیا کو متحد ہونے کی اپیل کر دی

گزشتہ ہفتے میں نے اقوام متحدہ میں پوری دنیا کو اسلام فوبیا کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی، اسلام فوبیا کے خلاف عالمی بیداری کی کاوشیں جاری رکھوں گا

کراچی(جنرل رپورٹر، آن لائن ) چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی بیداری کی اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔اسلام فوبیا کے خلاف دنیا کے پہلے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کاوشوں سے پوری دنیا اسلام فوبیا کے خلاف عالمی دن منا رہی ہے ۔

بلاول بھٹو کا کہناتھا گزشتہ ہفتے میں نے اقوام متحدہ میں پوری دنیا کو اسلام فوبیا کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی، اسلام فوبیا کے خلاف عالمی بیداری کی کاوشیں جاری رکھوں گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اسلامی دنیا کا مقدمہ لڑنا میرے لئے قابل فخر لمحات تھے، اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں کو نفرت اور تعصب کا سامنا ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔

بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button