پاکستان

آزاد ارکان قومی اسمبلی سنی اتحاد کونسل کےممبرز تسلیم کرلئےگئے،پارلیمنٹ میں پارٹی پوزیشن بھی سامنےآگئی

۔ دستاویزکے مطابق سنی اتحاد کونسل میں 82آزاد ارکان قومی اسمبلی شامل ہوئے،پنجاب 49، خیبرپختونخوا سے 33آزادارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے

اسلام آباد(کھوج نیوز)آزاد ارکان قومی اسمبلی سنی اتحاد کونسل کےممبرز تسلیم کرلئےگئے،پارلیمنٹ میں پارٹی پوزیشن بھی سامنےآگئی،رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا،الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ آگا ہ کردیا،الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا۔ دستاویزکے مطابق سنی اتحاد کونسل میں 82آزاد ارکان قومی اسمبلی شامل ہوئے،پنجاب 49، خیبرپختونخوا سے 33آزادارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے،سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی،الیکشن کمیشن  کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل دوسری بڑی جماعت ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن جاری کردی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت ہے اور پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں تیسرے نمبر پر ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 120 ہوگئی ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل ارکان کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 7 ہے۔ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی 21، جے یو آئی کی 11 اور مسلم لیگ کی 5 نشستیں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق  استحکام پاکستان پارٹی کی 4، ایم ڈبلیو ایم، مسلم لیگ ضیاء، بلوچستان عوامی پارٹی کی ایک ایک نشست ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی بھی ایک ایک نشست ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button