پاکستان

صوبوں کا وفاقی حکومت کے 600 ارب روپے دینے سے انکار، مرکزی حکومت نے بھی پنترا تبدیل کر لیا

صوبائی حکومتوں کے پاس وسائل کی کمی ' وفاقی حکومت کو ادائیگی نہیں کر سکتے: صوبوں کا مؤقف، اخراجات میں 100 ارب روپے کی کٹوتی کر لیں گے: وفاقی حکومت کا اعلان

لاہور(کھوج نیوز) ملک کے تمام صوبوں نے وفاقی حکومت کو بجلی کے بلوں کی مد میں 600 ارب روپے کی ادائیگی سے انکار کر دیا۔ صوبوں کا مؤقف ہے کہ صوبائی حکومتوں کے پاس وسائل کی کمی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ فنڈز عوام کو ریلیف دینے کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔ اس لئے وہ اپنے ذمہ واجب الادا رقم وفاقی حکومت کو ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے 600 ارب روپے کی عدم ادائیگی پر وفاقی حکومت نے بھی نئی حکمت عملی اختیار کرلی اور اب وہ صوبوں کو دی جانے والے اخراجات سے 100 ارب روپے کی کٹوتی کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button