پاکستان

سردار سلیم حیدر کی بطور گورنرپنجاب نامزدگی، مخدوم احمد محمود کا استعفیٰ

پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب کے گورنر کے لئے مخدوم احمد محمود کو یقین دہانی کروائی تھی' سردار سلیم حیدر کی نامزدگی بلاول بھٹو کی منظوری کے بعد کی گئی

لاہور(کھوج نیوز) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر اور اہم رہنماء مخدوم احمد محمود کے استعفیٰ کی وجہ سامنے آگئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب کے گورنر کے لئے مخدوم احمد محمود کو یقین دہانی کروائی تھی تاہم دو روز قبل مسلم لیگ ن کے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی رشتہ دار سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب کے عہدہ کے لئے نامزد کر دیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ سردار سلیم حیدر کی بطور گورنر پنجاب تقرری پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے بعد ہوئی جس پر مخدوم احمد محمود نے احتجاجاً صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button