پاکستان

پنجاب میں ترقیاتی منصوبے بلاتاخیرشروع کئے جائیں،وفاقی حکومت تعاون کرے گی،،وزیراعظم کی وزیراعلیٰ مریم نوازکو یقین دہانی

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو صوبہ میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد(کھوج نیوز)پنجاب میں ترقیاتی منصوبے بلاتاخیرشروع کئے جائیں،وفاقی حکومت تعاون کرے گی،وزیراعظم کی وزیراعلیٰ مریم نوازکو یقین دہانی،کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق وزیراعظم میاں شہبازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو صوبہ میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی یقین دہانی کروادی،واضح ہوکہ وزیراعلیٰ مریم نواز آج ہی وزیراعظم شہبازشریف سے ہنگامی ملاقات کی غرض سے اسلام آباد پہنچیں تھیں جہاں پر ان کی وزیراعظم ہاؤس میں شہبازشریف سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے صوبے میں شروع کئے جانے والے ترقیاتی کاموں پر تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وہ پنجاب کے عوام کو جلد از جلد مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دلانے کی خواہاں ہیں۔

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انھیں یقین دلایا کہ وفاقی حکومت پنجاب کے عوام کو دیرینہ مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لئے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہے۔وزیرعظم نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو شروع کرنے کے لئے عملی اقدامات بروئے کار لائیں وفاقی حکومت منصوبوں کی تکمیل میں پنجاب حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button